دوسروں پر الزام تراشی کرنے والے خودسب سے بڑے چور ہیں،اس طرح نہیں چلے گا اب کمیشن کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے،کرکٹ کھیلنے والا کہتاہے کہ میں بڑا مشہور ہوں،کل کوفٹ بال کبڈی ہاکی کھیلنے والے کہیں گے ہمیں بھی وزیراعظم بنائیں۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 اپریل 2016 17:23

دوسروں پر الزام تراشی کرنے والے خودسب سے بڑے چور ہیں،اس طرح نہیں چلے ..

کوٹلی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2016ء) :پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کے چہروں سے نقاب اتر گیا ہے ،دوسروں پر الزام تراشی کرنے والے خودسب سے بڑے چور ہیں،اس طرح نہیں چلے گا اب کمیشن کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے،کرکٹ کھیلنے والا کہتاہے کہ میں بڑا مشہور ہوں،کل فٹ بال،کبڈی ،ہاکی کھیلنے والے کہیں گے ہمیں بھی وزیراعظم بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوٹلی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین کشمیر آئے تو بہت جھوٹ بولے گئے۔مخالفین دوبارہ آئیں تو اپنے لیڈر کا بھی تعارف کروائیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں نے ملک کے جان دی آپ کے لیڈر نے مودی سے دوستی کی۔آج بڑے بڑے لوگوں کے چہروں سے نقاب اتر گیا ہے ،دوسروں پر الزام تراشی کرنے والے خواد بڑے چور نکلے۔اس طرح نہیں چلے گا اب کمیشن کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے۔کرکٹ کھیلنے والا کہتاہے کہ میں بڑا مشہور ہوں۔کل فٹ بال،کبڈی ،ہاکی کھیلنے والے کہیں گے ہمیں وزیراعظم بنائیں۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں مخالفین کے مینڈیٹ کو مینڈک بنا دینگے۔