پیپلز پارٹی اور لیبر ونگ پنجاب کے زیر اہتمام کل یوم مئی کے موقع پر مزدو ر ریلی نکالی جائے گی

یوسف رضا گیلانی ، پرویز اشرف، جہانگیر بدر، اعتزاز احسن، منظور وٹو و دیگر رہنما شریک ہونگے

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی اور لیبر ونگ پنجاب کے زیر اہتمام کل ( اتوار ) یوم مئی کے موقع پر لاہور میں مزدو ر ریلی نکالی جائے گی جو کہ بوہڑ والا چوک حاجی کیمپ سے شروع ہو کر لاہور پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی کوارڈنیشن کمیٹی کے رکن رانا فاروق سعید خان ، چوہدری منظور احمد اور پیپلز لیبر بیو رو کی کوارڈنیشن کمیٹی برائے یوم مئی کے اراکین عبدالقادر شاہین ،فیصل میر، اشرف خانو دیگر نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ 158-C ماڈل ٹاؤن لاہور میں یوم مئی کی لاہور میں نکالی جانے والی ریلی کے تمام انتظامات کو باہمی اتفاق رائے سے مکمل کر لئے۔

اجلاس میں طے پایا کہ یوم مئی کی ریلی بوہڑ والا چوک حاجی کیمپ سے صبح ساڑھے نو بجے روانہ ہو کر لاہور پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

شکاگو کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت اور محنت کش مزدور کسان طبقہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی اس ریلی کی قیادت سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف، سابق سینٹر ڈاکٹر ایم جہانگیر بدر، چوہدری اعتزاز احسن، میاں منظور وٹو ، ندیم اصغر کائرہ ، چوہدری منظور احمد، ندیم افضل چن، رانا فاروق ،سعید خان، عبدالقادر شاہین، ثمینہ خالد گھرکی ، بیگم بیلم حسنین ، بیگم اعتزاز احسن، اورنگزیب برکی، فیصل میر، حاجی عزیز الرحمن چن، نوید چوہدری، چوہدری اسلم گل، سہیل ملک، میاں ایوب، تنویر اشرف کائرہ، محمد اشرف خان، محمد سلیم مغل اور ملک اللہ یار سمیت مختلف اداروں کی ٹریڈ یونینز سے وابستہ مزدور لیڈر کرینگے۔

جو ریلی کے اختتام پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرینگے۔ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے پیپلز لیبر بیورو سے ملحقہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اسٹیٹ لائف انشورنس ، حبیب بینک، نیشنل بینک ، الائیڈ بینک ،ایس ایم ای بینک، ایف بی آر، پاکستان منٹ، پاکستان ریلوے ، پی ٹی سی ایل، پاک پی ڈبلیو ڈی، ایل ڈی اے، نیسپاک ، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ہمدردپاکستان، محکمہ ڈاک، واپڈا، سوئی گیس، سول ایوی ایشن، پی آئی اے، پیرا میڈیکل سٹاف، ٹیچرز یونینز، باٹا پاکستان اور مختلف صحافتی اور سول سوسائٹی تنظیموں سمیت پارٹی کے تمام ونگز جن میں پی ایس ایف ،پی وائی او ،کسان،وکلاء ، خواتین، مینارٹی اور انسانی حقوق بھرپور شرکت کرینگے۔