پشاور پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد گرفتار ،آسلحہ برآمد

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پولیس نے پشاور کے جی ٹی روڈ پر پرناب فارم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2دستی بم،5کلو بارودی مواد، 2 سیفٹی فیوز،کالعدم تنظیم کے لیٹرپیڈ،رسیدیں اور دیگر مواد برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو پشاور کے جی ٹی روڈ پر پرناب فارم کے قریب پولیس نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 2دستی بم،5کلو بارودی مواد اور 2 سیفٹی فیوز برآمد کئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان بشیر احمد مردان ، شعیب اور علی رحمان کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے، ملزمان سے کالعدم تنظیم کے لیٹرپیڈ،رسیدیں اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے گرفتار کالعدم تنظیم کے ملزمان کو سی ڈی ٹی کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :