بھمبر، آنے والے انتخابات قوم کو روشن مستقبل کی خوشخبری دینگے، ڈاکٹر ریاض احمد مرزا

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:12

بھمبر ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کے حلقہ نمبر 7بھمبر سے امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات قوم کو روشن مستقبل کی خوشخبری دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڑھنگ، بھمبر، دھندڑ اور دعورہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حلقہ نمبر 7میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈر بن چکی ہیں،تعلیمی اداروں میں آج بھی بچے کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، ہسپتالوں میں ڈاکٹر موجود نہیں۔

ادویات کو سٹورز سے خریدنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آذاد کشمیر کے آنے والے انتخابات میں عوام ترازو پر مہر لگائیں تا کہ روشن صبح کا آغاز کیا جا سکے۔ اس موقع پر چوہدری ناصر محمود، غلام محی الدین، عرفان بٹ، راجہ عاطف عظیم، چوہدری ظفر اقبال سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :