ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،53افراد گرفتار

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:07

ملتان۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 53افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی نے ملزم اللہ رکھا سے 05لیٹر شراب ، طارق سے 05لیٹر دیسی شراب، شاہ زیب سے 05لیٹر دیسی شراب ، علمدا ر حسین سے 250گرام چرس، رئیس سے 140گرام چرس ، ابراہیم سے 15لیٹر شراب ، نصیر احمد سے 04لیٹر شراب جبکہ محمد چراغ سے 04لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پولیس تھانہ کوتوالی نے جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارا اوراس دوران ملزم کو جواء کھیلتے ہوئے قابو کرلیا۔دریں اثناء پولیس نے44اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے۔2ملزمان کا تعلق کیٹیگری "اے"سے ہے جبکہ30ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیں 12اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔علاوہ ازیں پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران133نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لے لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں421نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے127موٹر سائیکلیں پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :