عوام کی خد مت کا راستہ ہی ترقی کا راستہ ہے‘2018ء تک ترقی ،خوشحالی اور روشنی کے سفر کو مکمل کریں گے ‘منفی سیاست کا دور ختم ہوچکاہے،عوام انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو ہر موقع پر یکسر مسترد کرچکے‘آخری جیت عوام کی ترقی و خوشحالی کی ہی ہوگی
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا گورنر ہاؤس لاہور میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب
ہفتہ 30 اپریل 2016 16:53
لاہور۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی خد مت کا راستہ ہی ترقی کا راستہ ہے،2018ء تک ترقی ‘خوشحالی اور روشنی کے سفر کو مکمل کریں گے ،منفی سیاست کا دور ختم ہوچکاہے اور عوام انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو ہر موقع پر یکسر مسترد کرچکے ہیں‘آخری جیت عوام کی ترقی اور خوشحالی کی ہوگی،وہ ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ملک بھر کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ‘وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف‘وفاقی و صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سمیت دیگر اعلی حکا م بھی موجود تھے،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے ‘تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولتوں کو ملک بھر کے عوام تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل انکے حلقوں میں حل کریں گے اورجہا ں ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس ضروری ہیں وہاں بنیادی سہولیا ت کی فراہمی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابا ت کا آخری مرحلہ مئی میں ہر صورت مکمل کیا جائے اور عوام کو حقیقی معنوں میں مقامی سطح پر اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور آئندہ دو برس میں عوام ترقی کے ثمرات سے بھر پور مستفید ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی پروگراموں پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا کیونکہ عوام کی خد مت کا راستہ ہی ترقی کا راستہ ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ اب منفی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے اور عوام انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو ہر موقع پر یکسر مسترد کرچکے ہیں اورجیت اس روشن پاکستان کی ہوگی جس کیلئے ہم نے تن‘ من اور دھن ایک کررکھاہے ،انہوں نے کہا کہ منشور اور وعدوں کے مطابق لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دو برس میں ختم کردیں گے جبکہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کی مخالفت کرنے والے پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں،اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم کو صوبہ میں دیہی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کے پروگرام کو تیزی سے مکمل کرنے اور بہترین معیار پر مبارکباد دی،وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی‘گیس اورانفرا سٹرکچر کے جن منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے انہیں 2018ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.