ریاض:ریلوے کراسنگ پر ٹرک مال گاڑی سے ٹکرا گیا ، دو ہلاک

ہفتہ 30 اپریل 2016 16:53

ریاض:ریلوے کراسنگ پر ٹرک مال گاڑی سے ٹکرا گیا ، دو ہلاک

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) : الخرج کے علاقے میں ریلوے کراسنگ پر ٹرک مال گاڑی سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہلا ک ہو گیا ۔جبکہ دوسرا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہو نے والے دونوں افرادکی قو میت کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ سعودی محکمہ ریلوے کے اعلیٰ حکام نے جا ں بحق ہونے والوں کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور انہوں نے عوام کو ڈرائیونگ کے دوران ریلوے کراسنگ کے قوانین کی پابندی کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :