سی ٹی ڈی کی کارروائی، مفرور ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 30 اپریل 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کر کے سیاسی عسکری ونگ کے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کورنگی کے علاقے میں کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کمانڈر رئیس مما کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیاہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم ذوالفقار ٹارگٹ کلنگ کے مختلف کیسز میں جیل میں قید تھا۔ ملزم کو چند اہم وارداتوں کیلئے جیل سے سابقہ دور حکومت میں پیرول پر رہا کرایا گیا۔ ملزم نے رہائی کے بعد دوران روپوشی 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم نے تمام وارداتیں سیاسی عسکری ونگ کے اہم کمانڈر رئیس مما کے احکامات پر کرنے کا انکشاف کیا ہے۔