سپرہائی وے پر نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 30 اپریل 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء)سپرہائی وے پر نوری آباد کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب ٹرک ایک کار پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں کارمیں سوار 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کراچی سے تھا اور ان کی شناخت نجم الدین، عثمان، عبداللہ، عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔