امریکہ میں "را" کی پاکستان میں مداخلت کیخلاف پاکستانی کمیونٹی کابھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج

ہفتہ 30 اپریل 2016 16:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) پاکستان میں بھارت کی بے جا مداخلت کے خلاف نیویارک میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے پاکستانی کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر انڈین مخالف نعرے درج تھے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی پاکستان میں مداخلت کے خلاف نیویار ک میں پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

نیو یارک میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر انڈین مخالف نعرے درج تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی دہشت گرد خفیہ ایجنسی "را" پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ۔ بھارت اس خطے میں آگ و خون کا جو خطرناک کھیل کھیل رہا ہے اس سے اسکی اپنی سلامتی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ لہذا اقوام متحدہ کو بھارت کی دہشت گردی پر مبنی خفیہ کاروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کرنی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :