فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے عوام کے دل جیت لیے

ضرورت مندوں‌کو کھانے کی فراہمی کے لیئے ’میزبان‘ فریج متعارف کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 15:37

فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے عوام کے دل جیت لیے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء): فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان عوام کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خاکے بناتے ہوئے ان سے مسائل کے حل کا مطالبہ کرنے پر پہلے ہی عوام میں مقبول ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب عالمگیر خان نے ضرور مندوں کے لیے کھانے کی فراہمی اور گرمی کے موسم میں ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے ”میزبان فریج“ متعارف کروا دی ہے۔

یہ فریج کراچی کے مختلف علاقوں میں رکھی جائے گی جس میں ضرورت مندوں کے لیے کھانا اور ٹھنڈا پانی ہر وقت موجود ہو گا۔ غریب اور ضرورت مند افراد اس فریج سے کھانا اور ٹھنڈا پانی حاصل کر سکتے ہیں ۔ عالمگیر خان کے اس حسین اقدام نے عوام کے دلوں میں ان کی محبت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی عالمگیر خان کو خوب سراہا جا رہا ہے۔