جدہ:تارکین وطن پرسبزی منڈی سے براہِ راست اشیاء خریدنے پر پابندی

ہفتہ 30 اپریل 2016 15:32

جدہ:تارکین وطن پرسبزی منڈی سے براہِ راست اشیاء خریدنے پر پابندی

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) : جدہ میونسپل کارپوریشن کے ایک اعلیٰ افسر نے تارکین پر سبزی منڈی سے براہِ راست سبزیاں خریدنے پر مبیعنہ طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نے اپنے اس اقدام کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کا مقصد سعودائزیشن کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق میونسپلٹی کے افسر کے اس اقدام پرسبزی منڈی کے تاجروں نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون ان کو تارکینِ وطن کو اشیاء بیچنے کی ممانعت نہیں کرتا۔

تاجروں نے کہا کہ وہ مقامی لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں لیکن وہ 100فی صد اس پر ابھی عمل نہیں کر سکتے۔ انہون نے میونسیپیلٹی کے حکام سے کہا ہے کہ وہ مقامی لوگوں کی لسٹ دیں جو یہاں کام کرنا چاہتے ہیں، تو ہم ان کو کام پر رکھیں گے۔جدہ چمیبر آف کامرس کے ایک ممبر فہدالغامدی نے کہا ہے کہ وہ یہ مسلہ حکومت تک پہنچایں گے۔

متعلقہ عنوان :