Live Updates

حکمرانوں کی کر پشن ہی انکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے ‘ کر پشن سے چھٹکارے کے بغیر جمہو ریت کی مضبوطی ممکن نہیں ‘اگر اپوزیشن کو دھمکیاں دیکر پانامہ لیکس کے معاملے سے خود کو بچا نہیں سکیں گے ‘ دنیا کی کوئی طاقت تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتی اور کل (اتوار ) لاہور میں تحر یک انصاف کا جلسہ ثابت کر دیگا کہ عوام تحر یک انصاف کیساتھ ہے اور یہ جلسہ حکمرانوں کی پالیسیوں کیخلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہوگا

سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور کی جلسے کے حوالے سے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن ہی انکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے ‘کر پشن سے چھٹکارے کے بغیر جمہو ریت کی مضبوطی ممکن نہیں ‘اگر اپوزیشن کو دھمکیاں دیکر پانامہ لیکس کے معاملے سے خود کو بچا نہیں سکیں گے ‘ دنیا کی کوئی طاقت تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتی اور آج (اتوار ) لاہور میں تحر یک انصاف کا جلسہ ثابت کر دیگا کہ عوام تحر یک انصاف کیساتھ ہے اور یہ جلسہ حکمرانوں کی پا لیسوں کیخلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہوگا۔

وہ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے آج پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونیوالے جلسے کے حوالے سے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف عوام دوست پا لیسوں کی وجہ سے پاکستان کی سب سے مقبول اور طاقتوار سیاسی جماعت بن چکی ہے اور کر پشن کیخلاف عمران خان نے جس جد وجہد اور تحر یک کا آغاز کیا ہے وہ آج پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں کر پشن کیخلاف ایک ہو چکیں ہیں اس لیے حکمرانوں کو ہر صورت اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف تحر یک جنگ پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ضد اور ہٹ دھر می چھوڑ دیں اور ملک میں احتساب کے شفاف نظام کو یقینی بنائے جسکے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے پانامہ لیکس کے معاملے کی اپوزیشن کے مطالبات کے مطابق شفاف تحقیقات کر وائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنان آج کے جلسے کو کا میاب بنانے کیلئے تیار ہیں اور لاکھوں کارکنان اس جلسے میں شر یک ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات