Live Updates

تحر یک انصاف نے پانامہ لیکس کے معاملے پرکمیشن کیلئے ٹی اوآرز مر تب کر لیے‘ عمران خان نے منظوری دیدی

ہفتہ 30 اپریل 2016 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحر یک انصاف نے پانامہ لیکس کے معاملے کمیشن کیلئے ٹی اوآرز مر تب کر لیے جبکہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے بھی منظوری دیدی ‘2مئی کو اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بھی پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے ماہر قانون دان حامد خان ایڈ وکیٹ نے ٹی او آرز مر تب کیے ییں جن میں کہا گیا کہ کمیشن کی سر براہی چیف جسٹس آف پاکستان ہی کر یں ‘اس بات کا پتہ چلایا جائے پیسہ کہاں سے کمایا ؟کب کمایا ؟پیسہ ملک سے کیسے باہر گیا ؟اگر قانونی طر یقے سے باہر گیا تو اس پر کب اور کتنا ٹیکس ادا کیا ؟اور آف شور کمپنیاں کب وجود میں آئیں اور انکے ذریعے کب اور کتنی جائیداد خر یدی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے حامد خان کی جانب سے تیار کیے جانیوالے ان ٹی اوآرز کی منظوری دیدی ہے اور وہ خود 2مئی کو اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں ان ٹی اوآرز کو پیش کر یں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات