سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کے ایصال ثواب کیلئے 1863قرآن مجید پڑھے گئے

ہفتہ 30 اپریل 2016 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کی متعدد تنظیموں کے زیر اہتمام سابق وزیرخارجہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صاحبزادہ یعقوب علی خان کے ایصال ثواب کیلئے انکے چہلم تک محافل قرآن خوانی انٹرنیشنل قرآن اکیڈمی ، درگاہ حضرت بری امام ، درگاہ گولڑہ شریف، درگاہ موہڑا شریف میں پڑھی گئی ۔

(جاری ہے)

محافل قرآن خوانی کے اختتام پر صاحبزادہ یعقوب علی خان کیلئے فاتحہ پڑھی گئی اورلواحقین کیلئے دعائے صبر وجمیل کی گئی۔