ویرات کوہلی کے 18 نمبر کی جرسی زیب تن کرنے کا راز افشا ہوگیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 15:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) ویرات کوہلی کے 18 نمبر کی جرسی زیب تن کرنے کا راز افشا ہوگیا، کھیلوں کی دنیا میں یہ رواج عام ہے کہ ایتھلیٹس اور پلیئرز مخصوص نمبرزکی شرٹس استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی انڈر19 کے زمانے سے ہی 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں، انھوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کیلیے بھی یہی نمبر منتخب کیا، کوہلی کو اس نمبر سے جذباتی لگاوٴ ہے، 27 سالہ بیٹسمین کے والد پریم کوہلی 18 دسمبر 2006 کو انتقال کرگئے تھے، اس وقت کوہلی کی عمر 18 برس تھی، اس کے بعد انھوں نے اس تاریخ کو اپنی شرٹ کا حصہ بنالیا، والد انھیں بھارتی ٹیم کیلیے کھیلتے ہوئے دیکھنے کی آرزو لیے دنیا سے چلے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :