نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے فیڈریشنزوفاق سمیت صوبائی حکومتوں سے ملک کر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو لازمی قرار دی جائے،عرفان نیازی

ہفتہ 30 اپریل 2016 15:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء)قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ فیڈریشن وفاق سمیت صوبائی حکومتوں سے ملک کر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو لازمی قرار دی جائے تاکہ صحیح معنوں میں ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوسکے،ہمارے ہاں بہتر ین ٹیلنٹ موجود ہے لیکن سرپرستی نہ ہونے سییہ ٹیلنٹ ضائع ہورہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک کیا جائے ، وررنہ سیاست سے کسی آرگنائز کو نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آج سے دو، تین عشرہ قبل یونین کونسل اور سکو ل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہوتا تھا جس سے نئے چہرے سامنے آتے تھے اور آہستہ ، آہستہ یہ مقابلے ختم ہوگئے جس سے ملک میں کھیلوں کا معیار گرتا رہا ہے، عرفان نیازی نے کہا کہ اب بھی اگر حکومت یونین کونسل اور سکول کی سطح پر کھیلوں کھیلوں کے انعقاد کو لازمی قراردے کو جس سے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا،2006 ء میں میں قومی فٹ بال کا منیجر تھا اور 2006 ء میں سری لنکا میں کھیلی گئی سیف گیمز میں پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ایک سوال کے جواب میں عرفان نیازی نے کہا کہ ہمارے ہاں کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سہولیات نہیں مل رہی ہیں ، اگر انٹرنیشنل سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سختی سے اداروں کو کھلاڑیوں کو ملازمت فراہم کرنے ہدایت کرے جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور کھیل کو بھی فروغ ملے گا، کھیلوں میں سیاست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فیڈریشنوں کے عہدیداروں کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہئے اور وہ کام کرنے چاہئے کہ جس سے کھیل اور کھلاڑیوں کو نقصان نہ پہنچے، اس کے ساتھ ملک و قوم کا وقار بلند ہوگا، سب فیڈریشنز کو سپانسر کا بندوست کرنا چاہئے تاکہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو تمام مقابلوں میں شامل کر نا چاہئے، کھیل میں زیادہ سے زیادہ مقابلے کی فضاء پیدا کی جا سکتے۔