دبئی: 13ایشیائی تارکین وطن کی لانڈری ملازم کو جان سے مارنے کی کوشش

ہفتہ 30 اپریل 2016 15:00

دبئی: 13ایشیائی تارکین وطن کی لانڈری ملازم کو جان سے مارنے کی کوشش

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) : دبئی کی مقامی عدالت میں 13 افراد کی جانب سے ایک ساتھی کے کپڑے گم ہونے پر ایک لانڈری ملازم کو قتل کرنے کی کوشش کے کیس کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ملزم جس نے اپنے کپڑ ے لانڈری میں د ھلنے کے لیئے دیئے ۔ جب اپنے کپڑے لینے گیا تو لانڈری کے ملازم کو اس کے کپڑے نہ ملے جس پروہ تعیش میں آگیا اور لڑائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

یہ دیکھتے ہی اس کے مزید ساتھی بھی وہاں جمع ہو گئے اور انہوں نے ملازم کو جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ جبکہ اس ملازم کے دفاع کرنے پر دو پاکستانی بھائیوں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان نے لڑائی کے دوران لانڈری ملازم پر گھونسوں مکوں ،اور چاقو سے وار کیے ، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو کر گر گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تما م اافراد کو گرفتار کر لیا ۔ عدلت نے کیس کا فیصلہ 7جون تک ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :