کراچی : منگھو پیر میں‌ پولیس مقابلہ، ایک دہشتگرد ہلاک،4اہلکار زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء) : کراچی کے علاقہ منگھو پیر میں پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تو دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقابلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے جس کی شناخت نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :