ویرات کوہلی کے 18نمبر جرسی پہننے کی وجہ سامنے آگئی

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:48

ویرات کوہلی کے 18نمبر جرسی پہننے کی وجہ سامنے آگئی

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء )کھیلوں کی دنیا میں کھلاڑیوں کی جانب سے مخصوص نمبروں والی شرٹس پہننا پسند کرنے کا رواج عام ہے اور اب سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی جانب سے 18نمبر والی جرسی پہننے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

27سالہ بھارتی بلے باز انڈر 19کے دنوں سے ہی 18نمبر جرسی پہنتے تھے اور انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور میں بھی اسی جرسی کا انتخاب کیا کیوں کہ ان کے والد 18دسمبر 2006ء کو انتقال کرگئے تھے ،اس وقت کوہلی کی عمر 18سال تھی جس کے بعد انہوں نے اس تاریخ کو اپنی شرٹ کا حصہ بنالیا،کوہلی کے والد انہیں بھارت کے لیے کھیلتا دیکھنے کی آرزو لیے اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔