ملکی سیاست نئی کروٹ لے رہی ہے،پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے وہ قوم کو سچ بتائیں کہ بیرون ملک محل کیسے کھڑے کئے،ہمارا مقصد کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں ،کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کیا جانا چاہیے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:25

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملکی سیاست نئی کروٹ لے رہی ہے،پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے وہ قوم کو سچ بتائیں کہ بیرون ملک محل کیسے کھڑے کئے،ہمارا مقصد کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں ،کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کیا جانا چاہیے۔وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی کی پگڑی اچھالنا ہمارا مقصد نہیں ہے، جو لڑائی کر رہے ہیں وہ کالے کوٹ کے بغیر نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے، سیاست نئی کروٹ لیتی دکھائی دے رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم دل جلوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، دکھ کی داستان 60سالوں سے سنائی جا رہی ہے، اب قوم کو فیصلہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اس لئے چھوڑی کیونکہ ریمنڈ ڈیوس پولیس کو سفارتی استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے وہ قوم کو سچ بتائیں کہ بیرون ملک محل کیسے کھڑے کئے،ہمارا مقصد کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں ،کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کیا جانا چاہیے۔