حکومتی دعوے دھرے کے دھرے ،شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8، دیہات میں 12گھنٹوں تک پہنچ گیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:24

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے ،شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8، دیہات میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) سورج کے آنکھیں دیکھاتے ہی ملک بھر میں بجلی بحران شدید ہو گیا،حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8جبکہ دیہات میں 12گھنٹوں تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی لہر آتے ہی بجلی بحران شدت اختیار کرگیا۔

(جاری ہے)

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 5سو میگاواٹ تک پہنچ گیا،بجلی کی طلب 17ہزار میگا واٹ جبکہ پیداوار 11ہزار500 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے شہروں اور دیہات میں دس سے بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، بڑے شہروں میں بھی 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ وزارت پانی و بجلی نے اعلان کیا تھا کہ موسم گرما میں شہروں میں6گھنٹے جبکہ دیہات میں 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :