پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بہتری کیلئے تجارت کو فروغ دینا چاہیے،بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ شرائط میںآ سانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،کاروباری افراد کو تین سال کا ملٹی پل ویزہ جاری کیا جارہا ہے

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا وا کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بہتری کیلئے تجارت کو فروغ دینا چاہیے،بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ شرائط میںآ سانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،کاروباری افراد کو تین سال کا ملٹی پل ویزہ جاری کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے پہلے دورے کے دوران صدر چیمبر آف کامرس اور دیگر سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ہمایوں پرویز نے کہا کہ دونوں مملکوں کے سیاسی حالات کا اثر تجارت پر نہیں پڑنا چاہیے، ویزوں میں مختلف مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کی ہیں، بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی مصنوعات کی بہت مانگ ہے،پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بہتری کیلئے تجارت کو فروغ دینا چاہیے،بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ شرائط میںآ سانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،کاروباری افراد کو تین سال کا ملٹی پل ویزہ جاری کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :