Live Updates

پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں،احتساب سب کا ہو گا،حکومت دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرے گی، پشاور میں لوگ چوہوں کے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں،عمران خان کو چاہیے کہ جمہوری انداز میں سیاست کریں

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں،احتساب سب کا ہو گا،حکومت دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرے گی، پشاور میں لوگ چوہوں کے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں،عمران خان کو چاہیے کہ جمہوری انداز میں سیاست کریں۔ وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آف شور کمپنیوں سے منافع کمایا، عمران خان اپنے اے ٹی این کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین شہباز شریف کے پائلٹ ہوتے تھے، بنی گالہ، لال حویلی ہمارے کارکنوں سے دور نہیں ہے، کچھ لوگوں نے دس سال تک مشرف کے ساتھ حکومت کی ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیے، پشاور میں لوگ چوہوں کے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات