تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اپنے ٹی او آرز تیار کر لئے ، پرسوں اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائینگے

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے اپنے ٹی او آرز تیار کر لئے ، ( منگل) کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و معروف قانون دان حامد خان ایڈووکیٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز مرتب کر کے ان کی پارٹی سربراہ عمران خان سے منظوری لے لی ہے۔ تحقیقات کے لئے طریق کار کے مختلف نکات پر مشتمل ٹی او آرزدو مئی کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے بھی 13نکات پر مشتمل ٹی او آرز مرتب کر لئے ہیں جنہیں حکومت کو بھجوانے سمیت دو مئی کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔