سانگھڑ کا رہائشی غلام رسول خدمت بشر میں مصروف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 13:42

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء): سانگھڑ کا رہائشی غلام رسول نامی شخص خدمت بشر میں مصروف ہے۔ سانگھڑ سے تعلق رکھنے والا شخص غلام رسول رضاکارانہ طور پر سڑکوں میں موجود دراڑیں اور گڑھوں کو بھرتا ہے۔

(جاری ہے)

غلام رسول یہ تمام کام رضاکارانہ طور پر کرتا ہےجبکہ تمام اخراجات بھی اپنی ہی جیب سے ادا کرتا ہے۔ غلام رسول کے اس اقدام کے سبب اس سڑک سے گزارنے والے لوگوں کو آرام دہ ، ہچکولوں اور جھٹکوں سے پاک سفر میسر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر غلام رسول کی کہانی منظر عام پر آنے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی غلام رسول کے اس جذبے کو کافی سراہا جا رہا ہے۔