پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدنے بھی فلم ”مالک“ پر پابندی کوہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 13:03

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدنے بھی فلم ”مالک“ پر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستانی فلم مالک کی نمائش پر پابندی لگانے پر لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے اپنے وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء کی جانب سے قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو کسی فلم کی نمائش پر پابندی کا کوئی اختیار نہیں ہے، جبکہ فلم میں موجودہ حالات کی عکاسی کی گئی ہے اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جس سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہو۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پاکستانی فلم پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔