کراچی کے چڑیا گھر میں بنگالی ٹائیگر کی موت کے اگلے ہی روز کینیڈین پوما نے 3بچوں کو جنم دیدیا

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مادہ پوما 2 سال قبل کینیڈا سے لائی گئی تھی

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) کراچی کے چڑیا گھر میں بنگالی ٹائیگر کی موت کے اگلے ہی روز کینیڈین پوما نے 3بچوں کو جنم دیدیانجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر میں 16 سال سے موجود بنگالی ٹائیگر گردے فیل ہوجانے کے باعث ہلاک ہوگیا تھا جس کی وجہ سے چڑیا گھر انتظامیہ بالخصوص بچوں کو بہت افسوس ہوا تھا تاہم بنگالی ٹائیگر کی موت کے اگلے ہی روز کینیڈین پوما کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مادہ پوما 2 سال قبل کینیڈا سے لائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :