پاناما لیکس معاملہ ‘وزیراعظم پارلیمنٹ میں موقف پیش کریں گے ‘میر حاصل بزنجو

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) حکومت کے اتحادی نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں موقف پیش کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موقف پیش کریں گے ‘ ہم نے بھی وزیراعظم کو شفاف تحقیقات کا مشورہ دیا ہے کیونکہ جس نے بھی کرپشن کی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی بہت جذباتی ہے وزیراعظم کے اعلان کے بعد اپوزیشن کا طریقہ کار درست نہیں۔ میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کمیشن میں چیف جسٹس کو مکمل اختیار دیا گیا ہے وہ کسی کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کر سکتے ہیں-