تھر پارکر میں غذائی قلت اور بیماری کے باعث نومولود انتقال کر گیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:35

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) تھر پارکر میں غذائی قلت اور بیماری کے باعث نومولود انتقال کر گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور بیماری کے باعث زیر علاج بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد310ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ سول ہسپتال مٹھی میں اب بھی 46بچے زیر علاج ہیں ‘ ضلع کے دیگر ہسپتالوں میں 80سے زائد بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے ‘ گزشتہ روز بھی سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار 6افراد دم توڑ گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :