ایف سولہ طیاروں پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں ‘امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کے معاملے پر پاکستان کے موٴقف کی تائید کرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں مارک ٹونر نے کہا کہ ایف سولہ طیاروں اوردیگر ہتھیاروں کی فراہمی خطے میں سیکیورٹی کی مضبوطی اورامن کا باعث بنے گی۔امریکی ترجمان نے بتایا کہ ایف سولہ طیارے دہشت گردی کیخلاف استعمال ہوں گے۔

(جاری ہے)

مارک ٹونر نے کہا کہ ایف16 کی فروخت میں امریکی امداد پر بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف ایف سولہ طیارے معاون ہیں تاہم کانگریس کے بعض ارکان کو مالی مدد پر تحفظات ہیں مارک ٹونز نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے ‘ امریکا انسداد دہشت گردی کی ان کوششوں میں تعاون کے حق میں ہے ۔ فوجی امداد سے پاکستان میں استحکام آئے گا اور خطہ محفوظ ہو جائے گا ۔