پاناما لیکس معاملہ، وزیراعظم پارلیمنٹ میں موقف پیش کریں گے، میر حاصل بزنجو کا دعویٰ

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) حکومتی اتحادی نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کا ایک اور مطالبہ مان لیا ہے ،وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ میں پانامہ لیکس پر اپنا موقف پیش کریں گے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی اتحادی نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موقف پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ہم نے بھی وزیراعظم کو شفاف تحقیقات کا مشورہ دیا ہے کیونکہ جس نے بھی کرپشن کی سزا ملنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی بہت جذباتی ہے وزیراعظم کے اعلان کے بعد اپوزیشن کا طریقہ کار درست نہیں۔ میر حاصل بزنجو کا مزید کہنا تھا کمیشن میں چیف جسٹس کو مکمل اختیار دیا گیا ہے وہ کسی کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کر سکتے ہیں