پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کو مزدوروں کاعالمی دن منایا جائیگا

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کو مزدوروں کاعالمی دن منایا جائیگا۔اس موقع پر اقتصادی اور سماجی حقوق کیلئے جدوجہد میں قربانیاں دینے والے شکاگو اور دنیا بھر کے محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لیبر ڈے کے موقع پرعام تعطیل کی جاتی ہے،اورمحنت کشوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام شہروں میں ریلیاں،مارچ،جلوس اور لیبر/ورکر یونینز کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

2016کا مزدورں کا عالمی دن ’عالمی محنت کش موومنٹ‘کے موضوع کے تحت منایا جارہا ہے۔یکم مئی کو پاکستان بھرمیں محنت تنظیمیں سیمینارز،ریلیوں اورپریڈز کا انعقاد کرتی ہیں،پاکستان ترقی پذیر ملک ہے تاہم ماضی کی نسبت موجودہ صورتحال میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے۔ یوم مئی کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں ریلیوں اور جلوسوں میں مزدور رہنماء اپنے مطالبات کے حق میں کھل کر اظہارکرتے ہیں۔پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی 1972میں وضع کی گئی،جس میں یکم مئی کو سرکاری تعطیل قرار دیا گیا۔اس پالیسی کے تحت سوشل سیکورٹی نیٹ ورک،اولڈ ایج بنیفٹ سکیم اورورکرز ویلفیئرز فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :