منیٰ حادثہ کے متاثرین 103خاندانوں کو عمرہ ادائیگی کے لئے بھیجا جائے گا،ترجمان وزارت مذہبی امور

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے منیٰ حادثہ کے متاثرین 103خاندانوں کو وزارت کے اخراجات پر عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق منیٰ حادثہ کے متاثرین کی طرف سے ایک نامزد کردہ شخص کو رمضان المبارک سے پہلے سعودی عرب کی سعادت حاصل کرنے کے لئے بھیجا جائے گا ‘ وزارت کے اخراجات پر صرف ایک ہی شخص عمرہ کر سکے گا کسی خاتون امیدوار ہونے کی صورت میں ان کے ساتھ عمرہ کرنے والا محرم اپنے اخراجات پر جا سکتا ہے۔ واضح ہے کہ گزشتہ سال منیٰ حادثہ کے واقعہ میں حج کے موقع پر 103پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے اور حکومت نے زیادہ تر متاثرین کو معاوضہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :