دبئی: لینڈکروزر کا شیشہ توڑ کر 7,34,000درہم لوٹنے کے کیس کی سماعت

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:55

دبئی: لینڈکروزر کا شیشہ توڑ کر 7,34,000درہم لوٹنے کے کیس کی سماعت

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) : ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے پانچ ملزمان کے کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔ تفصیلا ت کے مطابق ملزمان نے کچھ عرصہ قبل عجمان کے علاقہ میں ایک لینڈ کرزور کا شیشہ توڑ کر اس میں سے تقر یباََ 734,000درہم کی رقم چوری کر لی تھی۔ مذکورہ رقم نجی کمپنی کا اکاونٹنٹ بنک سے نکلو ا کر لے جارہا تھا۔

(جاری ہے)

جب وہ ایک دوسرے بنک سے رقم نکلوانے کے لیئے گیا ، تو اس نے گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی آواز سنی ،اور دیکھا کہ کچھ افراد اس میں سے رقم سے بھرا بیگ لے کر بھاگ رہے ہیں ۔

اکاونٹنٹ کے مطابق اس نے واقع کی اطلاع فوراََ پولیس کو کر دی۔پولیس نے تھوڑی ہی عرصہ بعد ملزما ن کومختلف جگہوں پر چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا۔ نجی کمپنی کے اکاونٹنٹ نے شناخت پریڈ کے دوران پانچوں افراد کو پہچان لیا تھا۔ اور اس نے بتایا کے یہ وہی افراد تھے ، جن کو اس نے بنک کے پاس دیکھا تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت عدالت نے کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :