جدہ:پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقوامی کمپنی نے خدمات پیش کردیں

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:46

جدہ:پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقوامی کمپنی نے خدمات پیش کردیں

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) : سعودی عرب میں پارکنگ کے مسائل کافی گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کے حل کے لئے مختلف اقدامات تو کیئے جا رہے ہیں، لیکن اب تک پارکنگ کے مسائل پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ اب ایک بین الاقوامی ”سمارٹ پارکنگ “ ، پارکنگ کے مسائل کرنے کے لیئے سعودی عرب میں ایک نیا سسٹم لانے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے سسٹم کی تفصیلات بتاتے ہوئے سمارٹ کمپنی کے ڈائریکٹر احمد منشی نے بتایا کے نئے سسٹم سے 30سکوائیر میٹر کے رقبے میں تقریباََ 16کاریں پارک کی جا سکیں گیں، جبکہ اتنی ہی کاروں کے لیئے ایک عام کار پارکنگ میں اس سے دوگنا جگہ درکار ہو گی۔

انہوں نے مزید بتایا پارکنگ کے اس نئے سسٹم کو سعودی حکومت کی طرف سے منظوری مل چکی ہے اور جلد ہی اس کو ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ سعودی کونسل کے ممبر نبیل عباس نے بتایا کے ہمیں 17ملین کاروں کی پارکنگ کے لیئے 233.75 سقوئیر میٹر جگہ درکر ہو گی۔ جو کہ تین ملکوں ،مالدیپ، مناکو، اور ویٹیکن کے ٹوٹل رقبے کے برابر بنتی ہے.

متعلقہ عنوان :