پولیس نے اقرار الحسن پر دو مقدمات درج کر دئے

رات بھر منشیات کے عادی مجرموں کے ساتھ رکھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 11:29

پولیس نے اقرار الحسن پر دو مقدمات درج کر دئے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء) : گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کے ذریعے سندھ اسمبلی کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑنے والے نجی ٹی وی چینل کے اینکر قرارالحسن کو پولیس نے ٹیم ممبر سمیت حراست میں لے لیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اقرار الحسن پر دو مقدمات درج کر لیے ہیں جس کے بعد ان کا بیان تفتیشی افسر کے سامنے قلمبند کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقرار الحسن پر ایک مقدمہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور دوسرا مقدمہ دھوکا دہی کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اقرار رالحسن کو رات بھر منشیات کے عادی مجرموں کے ساتھ بند رکھا گیا، اقرار الحسن کو جن حوالات میں بند کیا گیا وہاں پنکھا بھی موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :