پاکستانی موقف کی حمایت،اسلام آباد کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کے معترف ہیں ،امریکہ

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کا معترف ہے اور سمجھتا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے سے دہشت گردی کیخلاف آپریشنوں میں مدد ملے گی ،ایف سولہ طیاروں پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف ایف سولہ طیارے معاون ہیں،پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے ، امریکا انسداد دہشت گردی کی ان کوششوں میں تعاون کے حق میں ہے، فوجی امداد سے پاکستان میں استحکام آئے گا اور خطہ محفوظ ہو جائے گا ۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگرس کے بعض ارکان کو پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کردار کا معترف ہے اوردہشت گرد گروپوں کو پاکستانیوں کیلئے خطرہ سمجھتا ہے اور یہ کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف بر سر پیکار ہے۔

پاکستان کو اسلحے کی فراہمی کے حوالے سے علاقائی سلامتی اور دیگر عوامل کو سامنے رکھا جاتا ہے۔ امریکا سمجھتا ہے کہ پاکستان کو امریکی فوجی امداد سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں استحکام میں مدد ملے گی ، ٹرمپ کے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دو منٹ میں رہا کرانے کے بیان پرمارک ٹونر نے کہا کہ امریکا یہ معاملہ اعلیٰ ترین سطح پر اٹھا چکا ہے اور پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ شکیل آفریدی سے انسانی سلوک کیا جاتا ہے لیکن امریکا سمجھتا ہے کہ اسے جیل میں ڈالنا منصفانہ نہیں۔

۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف سولہ طیارے دہشت گردی کیخلاف استعمال ہوں گے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھاکہ ایف16 کی فروخت میں امریکی امداد پر بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف ایف سولہ طیارے معاون ہیں ، کانگریس کے بعض ارکان کو مالی مدد پر تحفظات ہیں ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونز نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے ، امریکا انسداد دہشت گردی کی ان کوششوں میں تعاون کے حق میں ہے۔ فوجی امداد سے پاکستان میں استحکام آئے گا اور خطہ محفوظ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :