سڑک کنارے سوئے تین مزدوروں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 11:21

سڑک کنارے سوئے تین مزدوروں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء) : فیصل آباد میں سڑک کنارے سوئے تین مزدوروں کو نامعلوم شخص نے تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں مزدوروں کی موت آنکھوں اور سرپر تیز دھار آلے کے وار کے سبب ہوئی۔ ایس ایچ او کے مطابق یہ اقدام کسی نفسیاتی طور پر کمزور یا جنونی بندے کا ہے جس نے تیز دھار آلے کے وار سے مزدوروں کو قتل کیا۔

(جاری ہے)

تینوں مزدوروں کے سر اور آنکھوں پر تیز دھار آلہ مارا گیا ہے ۔مرنے والے مزدوروں میں اکرم ،غلام اصغر اور مشتاق شامل ہیں۔ مزدوروں کے لواحقین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :