آئی جی اسلام آباد کی تمام ایس ایچ اوز کو ا پنے تھانوں میں زیر التواء شکایات جلد نمٹانے کی ہدایت

جمعہ 29 اپریل 2016 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) آئی جی اسلام آباد کی تمام ایس ایچ اوز کو ان کے تھانوں میں زیر التواء شکایات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ چند دنوں میں اسلام آباد کے تھانہ جات میں پنڈنگ کیسز رجسٹر ہو جائیں گے جس کے بعد شہر میں کرائم کی شرح میں واضح کمی نظر آئے گی۔آئندہ رپورٹڈ کرائم کے مقدمہ کے رجسٹریشن میں تاخیر پر متعلقہ آفیسرز کے خلا ف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ریسکیو 15 اور ٹریفک ہیلپ لائن کو یکجا کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ جمعہ کوآئی جی پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین نے ضلع بھر کے افسران اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ سابقہ موصول ہونے والی تمام شکایات کو جلد از جلد نمٹائیں اور تمام زیر التو ا درخواستوں پر مقدمات رجسٹر کریں۔

(جاری ہے)

جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ تمام پنڈنگ کیسز کی رجسٹریشن کی وجہ سے ضلع میں اچانک کرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن یہ اضافہ تمام زیر التوادرخواستوں کی رجسٹریشن کی وجہ سے ہے ۔آئندہ چند روز میں ان کیسز کی رجسٹریشن کی تکمیل ہو جائے گی جس کے بعد ضلع بھر کے کرائم کی شرح میں واضح کمی نظر آئے گی۔آئی جی اسلام آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ رپورٹڈ کرائم کو رجسٹر کرنے میں تاخیر پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران شہریوں کے ساتھ مہذب رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کی شکایات کا ازالہ کریں ۔پولیس کے ریسپانس ٹائم کو مزید بہتر کرنے کے لئے ریسکیو ون فائیو اور ٹریفک ہیلپ لائن 1915 کو یکجا کیا جارہا ہے جس سے کسی بھی شکایت موصول ہونے کی صورت میں پولیس کا ریسپانس پہلے سے بہت بہتر ہو جائے گا۔آئی جی نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اوراسلام آباد پولیس کو جدید آئی ٹی کی بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے ۔ آنے والے دنوں میں اسلام آباد کے شہری پولیس رویہ میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔