معراج النبی ؐسے مقام مصطفی ؐاور احترام انسانیت کا سبق ملتا ہے ،نسل نو اور اولادکے دلوں میں بھی عظمت مصطفی ؐکا نقش بٹھانا چاہیے

علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر جلالی کاجمعۃ المبار ک کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 29 اپریل 2016 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ معراج النبی ؐسے مقام مصطفی ؐاور احترام انسانیت کا سبق ملتا ہے ۔نسل نو اور اولادکے دلوں میں بھی عظمت مصطفی ؐکا نقش بیٹھانا چاہیے ،معراج النبی ؐسے ہی انسانی ترقی اور فکری وسعت کا پتہ چلتا ہے ،شب معراج آ پؐنے حالت بیداری میں اﷲ کے دیدار کا شرف حاصل کیا ،جو اور کسی کو حاصل نہیں ہو ا۔

(جاری ہے)

جمعہ کومرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپؐ کی معراج سے ہی سائنسی ترقی کی راہیں کھولی ہیں اور مقام انسانیت معلوم ہوا ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کو عظمت مصطفیؐ کے پیش نظر رکھتے ہوئے ناموس رسالت ؐ کا تحفظ کرنا چاہیے، یہی اصل ایمان ہے ۔شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ’’ سبق ملا ہے معراج مصطفی ست مجھے ……بشریت کی زد میں ہے گردوں‘‘ ۔معراج مصطفی ؐ آپ کا ایک عظیم اور بے مثال معجزہ ہے ۔جو انسانیت کے ارتقاء کی نشان دیہی کرتا ہے امت مسلمہ کو واقعہ معراج سے حاصل ہونے والی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے ۔