اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاون کو بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا لائسنس دینے کے خلاف آئیسکو کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی کردی

جمعہ 29 اپریل 2016 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاون کو بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا لائسنس دینے کے خلاف آئیسکو کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اخیتار کیا کہ بحریہ ٹاون آئیسکو ریجن میں آتا ہے الگ ڈسٹری بیوشن لائسنس جاری کرنا درست نہیں ہے بحریہ ٹاون نے ابتدائی طور پر آئیسکو سے سوسائٹی کی حدود میں بجلی کی ترسیل کا معاہدہ کیا تھا ۔

بعد ازاں بحریہ ٹاون نے نیپرا کو درخواست دے کر خود بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا لائسنس حاصل کر لیا ۔سماعت کے دوران بحریہ ٹاون کے وکیل اعتزاز احسن مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر اعتزاز احسن کے معاون وکیل بیرسٹر گوہر کی جانب سے التوا کی درخواست منظور دائر کی گئی جیسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :