آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیگا ‘ حکومت نے قبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کا عزم کر رکھا ہے‘صدر ممنون حسین کی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 29 اپریل 2016 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی سے پیشرفت ہو رہی ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کویہاں ایوان صدر میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ اس دوران صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے سماجی و اقتصادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کا عزم کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :