احتساب ہوگا، سب کا ہوگا، کسی کو بخشا نہیں جائے گا‘ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں وزیرخزانہ سے حساب لے، پھرہم دیں گے‘کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو بھیجے گئے ضابطہ کارمیں بہت گنجائش رکھی گئی ہے‘تحر یک انصاف کے مال روڈ پر جلسے کے خلاف تاجر احتجاج کر رہے ہیں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

جمعہ 29 اپریل 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ احتساب ہوگا، سب کا ہوگا، کسی کو بخشا نہیں جائے گا، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں وزیرخزانہ سے حساب لے، پھرہم دیں گے‘کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو بھیجے گئے ضابطہ کارمیں بہت گنجائش رکھی گئی ہے،جبکہ خفیہ ملاقاتیں وہ کرتے ہیں، جن کیدل میں چور ہوتا ہے۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جب حساب ہو گا تو سب کا ہوگا کسی کو نکالا نہیں جائے گا،خواجہ آصف کو عمران خان نے ہر جانے کا نوٹس بھیجا تھا لیکن عدالت کوئی نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ جو ٹی او آر سپریم کورٹ کو بھیجے گئے ہیں ان کے مطابق سب کچھ کیا جاسکتاہے ،خفیہ ملاقاتیں وہ کرتے ہین جن کے دل میں چوہوتاہے ،ہمار ی زمہ داری ہے کہ حلقے کے عوام کے مسائل سنیں اور حل کریں‘ میں تو 2002کے بعد سے سڑکوں پر ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میدان میں آنے والے اب موسم کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل ہوتے ہیں، ہم میدان میں رہ کرسیاست کرنے والے لوگ ہیں اور ہماری ذمہ داری لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو بھیجے گئے ضابطہ کارمیں بہت گنجائش رکھی گئی ہے،جبکہ خفیہ ملاقاتیں وہ کرتے ہیں، جن کے د ل میں چور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کو مال روڈ نہیں کہیں اور احتجاجی جلسہ کر لینا چاہیے کیونکہ تاجر اس جلسے کیخلاف ابھی سے ہی احتجاج کر رہے ہیں دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن رانا سلیم اوران کے ساتھیوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیاہے۔