اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ پر 9کروڑ کی کرپشن کے الزام کے معاملے کونیب کے سپرد کیاجائے‘وزیراعظم یاان کی فیملی نے قومی سرمایہ ناجائز طریقے سے بیرون ملک نہیں بھجوایا توپھراس قدربوکھلاہٹ کیوں نظرآرہی ہے‘پانامالیکس پرکڑااحتساب ہوناچاہئے،سوئٹزرلینڈسے2سوارب ڈالر پاکستان واپس لائے جائیں

امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد کی منصورہ میں تقریب سے خطاب

جمعہ 29 اپریل 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام کی طرف سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر حاجیوں کے لئے موبائل فون خریداری کیس اسکینڈل میں9کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام انتہائی تشویش ناک ہے۔ وزارت مذہبی امورمیں2012میں ہونے والی اس کرپشن کے سنگین معاملے کونیب کے سپرد کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے۔

اگر اسی معاملے کو دیکھاجائے تواندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کس حد تک پھیل چکی ہے۔ان خیالات انہوں نے منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہرسال پاکستان میں18ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے جوکہ انتہائی افسوسناک امراور حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

اگر اب بھی سرکاری محکموں میں ہونے والی بدعنوانیوں پرماضی کی طرح پردہ ڈالاگیا تو پھرکرپشن سے کبھی چھٹکارہ حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن چاہے پانامالیکس میں آف شور کمپنیوں کی صورت میں ہویاسیاسی بنیادوں پرقرضے معاف کرانے والوں کی شکل میں ہوسب بدعنوان افراد کاکڑا احتساب ہونا چاہئے اور کرپشن کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوپانامالیکس پراپوزیشن کے احتجاج سے گھبرانااور پریشان نہیں ہوناچاہئے۔پُرامن احتجاج اپوزیشن کاجائزاور جمہوری حق ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کواپوزیشن کے مقابلے میں جلسے جلوس کرنے کی بجائے جوڈیشل کمیشن میں اپنی صفائی پیش کرنے کی تیاری کرنی چاہئے ۔اگرانہوں نے یاان کی فیملی نے آف شور کمپنیوں کے ذریعے قومی سرمایہ ناجائز طریقے سے بیرون ملک نہیں بھجوایاہے توپھراس قدربوکھلاہٹ کیوں نظرآرہی ہے؟۔انہوں نے کہاکہ اگرپانامالیکس کے معاملے پر کڑااحتسابی عمل شروع ہوجائے اور سوئٹزرلینڈ کے بنکوں سے پاکستانیوں کے 2سو ارب ڈالر کوواپس لایاجائے توپاکستان کی تقدیربدل سکتی ہے اور ملک سے غربت اور بے روزگاری کاہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوسکتا ہے۔