Live Updates

رقص وسرود والا نہیں ، درودوالا پاکستان چاہتے ہیں‘ پیپلز پارٹی، (ن )لیگ ، تحریک انصاف کا منشور سیکولرازم پر مبنی ہے‘ پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی جماعت اسلامی کشمیر میں ن لیگ کی انتخابی اتحاد ہے

جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی کی ظہرانے میں بات چیت

جمعہ 29 اپریل 2016 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے واضح کیا ہے کہ ملک کا مستقبل نظریہ پاکستان کا احیا اور اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے۔ عوام رقص وسرود والا نہیں ، درود وسلام والا پاکستان چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی، صوبائی صدرقاری زوار بہادر،ڈاکٹر جاوید نورانی ، رانا رحمت، نواز کھرل، انجمن طلبا اسلام کے رہنما عثمان محی الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔پیر اعجا زہاشمی نے کہا کہ پانامہ لیکس مہم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار کی گرفتاری سے عالمی میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لئے امریکہ کی طرف سے شروع کی گئی گیا۔

(جاری ہے)

اور تمام میڈیا ہاوسز اس طر ف متوجہ ہوگئے ہیں، جیسے اور ملک میں اورکوئی مسئلہ ہی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا منشور سیکولرازم پر مبنی ہے۔ جبکہ عوام ڈانس پارٹی والے نئے پاکستان کی بجائے اسلامی فلاحی مملکت چاہتے ہیں۔ جہاں قوم کی بیٹیوں کی عزت محفوظ ہو۔ لچر قسم کی سیاست نے بے حیائی کے سوا کچھ نہیں کیا۔

صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ جے یو پی یکم مئی کو ایوان اقبال میں امام نورانی ورکرز کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلا ف اخلاص کے ساتھ سیاسی مذہبی جماعتیں تحریک چلائیں تو ساتھ دیں گے۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ صف بندی واضح ہو۔ جماعت اسلامی مسلم لیگ ن کے خلاف پانامہ لیکس میں تحقیقات کا مطالبہ بھی کررہی ہے اور کشمیر کے انتخابات میں اسی جماعت کی اتحادی بھی ہے۔ جے یو آئی حکومت کی ساتھی ہے ، پیپلز پارٹی سندھ کی حکمران جماعت اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ بھی اسی کے پاس ہے۔ اس طرح کی دوغلی سیاست نہیں چل سکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات