وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
صحت مند معاشرے کے لئے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے‘ عوامی فلاح و بہبود کے کسی منصوبے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی‘وسائل عوام کی امانت ہیں،صوبہ میں ایک ایک پائی کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘پینے کے صاف پانی جیسے اہم منصوبے کے لئے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دی جائے گی‘وزیراعلیٰ
جمعہ 29 اپریل 2016 21:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے اور حکومت اس مقصد کے لئے بڑے منصوبے پر عمل پیرا ہے - صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی فلاح و بہبود کے اس منصوبے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی- وہ آج یہاں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے کئی ایک اہم فیصلے کئے گئے -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے - حکومت آئندہ چند برس میں ہر شہری کو صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے گی- عوام کو آلودگی سے پاک اور صاف پانی فراہم کر کے انہیں متعدد بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اور کفایت شعاری اختیار کرتے ہوئے بہترین منصوبے وضع کرنا ہماری ذمہ داری ہے - وسائل عوام کی امانت ہیں اور اسی مقصد کے لئے صوبہ میں ایک ایک پائی کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے شفافیت اور کفایت شعاری کی ایک ایسی مثال قائم کی گئی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی- پینے کے صاف پانی جیسے اہم منصوبے کے لئے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دی جائے گی - انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے فرسودہ نظام کی بجائے منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے اور صاف پانی پراجیکٹ میں بھی کنسلٹنٹس کی مشاورت سے ایسی ہی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے جس سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی مسلسل فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اور ان منصوبوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.