ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیگا،ممنون حسین

حکومت نے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے ،انتظامی قبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کا عزم کر رکھا ہے، صدر مملکت کی گورنر خیبرپختونخوا سے گفتگو

جمعہ 29 اپریل 2016 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی سے پیشرفت ہو رہی ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ حکومت نے جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے سماجی و اقتصادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کا عزم کر رکھا ہے۔