سابق فوجیوں کے خلاف میگا اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے چیرمین نیب نے خط لکھ کر انٹیلی جنس بیورو سے مدد مانگ لی

Ijaz Muhammad محمد اعجاز جمعہ 29 اپریل 2016 21:30

سابق فوجیوں کے خلاف میگا اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے چیرمین نیب نے خط ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) :سابق فوجیوں کے خلاف میگا اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے چیرمین نیب نے خط لکھ کر انٹیلی جنس بیورو سے مدد مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب نے کرپٹ سیاست دانوں اور ریٹائرڈ فوجیوں کا گھیرا تنگ کرنےکی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں چیرمین نیب کی جانب سے انٹیلی جنس بیورو کو خط تحریر کیا گیا ہے۔ خط میں سابق فوجیوں کے خلاف میگا اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے مدد مانگی گئی ہے۔ مخصوص افراد کی سرگرمیوں کی نگرانی اور ڈیٹا جمع کرنے کیلئے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :