تاریخ نے پیپلزپارٹی کی کو آرڈنیشن کمیٹیز پر بھاری ذمہ داری رکھی ہے، بلاول بھٹو زرداری

کمیٹیز کو چاہئے پارٹی ،پوری قوم کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے متحرک تنظیمیں لائیں ،کارکنان سے قریبی رابطے میں رہیں ، چیئرمین پیپلز پارٹی

جمعہ 29 اپریل 2016 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ نے پاکستان پیپلزپارٹی کی کو آرڈینیشن کمیٹیز پر بھاری ذمہ داری رکھی ہے، ان کمیٹیز کو چاہیے کہ وہ پارٹی اور پوری قوم کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لیے متحرک تنظیمیں لائیں اور کارکنان سے قریبی رابطے میں رہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کی کوآرڈینیشن کمیٹی سے میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری جدوجہد اورجمہوری اقدارکی مشعل بردار پارٹی ہونے کے ناطے پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی اجتماعی امنگوں کے لیے ملک کے کونے کونے میں نمایاں کھڑی رہی ہے،میٹنگ میں پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران راجہ پرویز اشرف، رانا فاروق احمد خان، چودھری منظور اور ندیم قائرہ نے شرکت کی، پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپر، قمرالزمان قائرہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو بھی اس موقع پر موجود تھے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانچوں صوبائی آرڈینیشن کمیٹیز کے لیے اقلیتی امور پر مشاورتی کمیٹیز بنائی جائیں گی جو کہ صوبائی آرڈینیشن کمیٹیز کو اقلیتی امور پر تجاویز دیں گی، انہوں نے کہا کہصوبوں میں پارٹی کی نئی تنظیمیں آنے تک تمام اجلاس کوآرڈینیشن کمیٹیز بلائیں گی، میٹنگ کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوآرڈینیشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ اوکاڑہ کے کسانوں کے اشو کو ہر فورم پر اٹھائیں، اس موقع پر کمیٹی کے ممبران نے پارٹی چیئرمین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی ذاتی پسند اور ناپسند کو ایک طرف رکھ کر پارٹی کی تنظیم نو کے لیے سفارشیں دیں گے اور نئے دور سے ہم آہنگ کارکنان کی ٹیم بنائیں گے، یہ میٹنگ ڈہائی گھنٹے جاری رہی جس میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا غور سے جائزہ لیا گیا۔